167

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دو خود کش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق

Spread the love

کابل: افغانستان کے شہر گردیز کی جامع مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دوخودکش بمباروں نے گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا نتیجے میں 30 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی جس کی زد میں آکر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ادارے کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے جب کہ متعدد زخمی اب بھی مسجد میں موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 40 زخمیوں سے 20 افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں