ودہراں سے تعلق رکھنے والے سعید احمد شیخ اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ تعینات ، وزیر اعظم آفس نے منظوری دی

لودہراں (شاہدجہانگیر نمایندہ نواۓ جنگ برطانیہ /لاہور)لودہراں سے تعلق رکھنے والے سعید احمد شیخ اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ تعینات ، وزیر اعظم آفس نے منظوری دی

سعید احمد شیخ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پی۔آئی۔ڈی لاہور تعینات تھے ۔ اگلے ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
سعید احمد شیخ کا تعلق سی۔ایس۔ایس کے پچیسویں کامن ہے ، لودہراں کے نواحی گاوٴں مجلدی والہ کے رہائشی ہیں ۔

لودہراں سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے افسر سعید احمد شیخ کو وفاقی حکومت کے وزیر اعظم آفس کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ تعینات کیا ہے ۔ وزارت اطلاعات ونشریات نے ان کی تقرری کی سمری سولہ فروری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کے دفتر بھجوائی تھی ۔ وزیر اعظم آفس کی منظوری کے بعد ان کی اس نئی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔

سعید احمد شیخ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔
سعید احمد شیخ کا تعلق سی۔ایس۔ایس کے پچیسویں کامن سے ہے اور وہ اپنے بائیس سالی کیرئیر میں مختلف اہم سرکاری محکموں پیمرا ، نیشنل پریس ٹرسٹ ، ڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز وغیرہ میں کام کرچکے ہیں ۔

سعید احمد شیخ 2015 ء میں برطانیہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کی طرف سے سائبر ڈومین کی پبلک سروس ڈیلیوری میں افادیت پر تحقیقی کام بھی کرچکے ہیں۔

سعید احمد شیخ کا تعلق لودہراں کے نواحی گاؤں مجلدی والہ سے ہے اور وہ شیخ محمد عبداللہ مرحوم کے صاحبزادے ، انجمن پٹواریاں تحصیل لودہراں کے صدر ملک بشیر احمد کسرا کے بھانجے اور غلہ منڈی لودہراں کے ڈیلر شیخ غلام یاسین کے چچا ہیں ۔ سعید احمد شیخ کے چھوٹے بھائی نوید احمد شیخ بھی سول سرونٹ ہیں اور وہ آجکل گلگت بلتستان میں بطور ڈپٹی کمشنر گلگت فرائض سرانجام دے دہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں