کراچی کا بڑا اپ سیٹ: پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست

کراچی: شہر قائد کا بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا، پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری کے حلقہ این اے 246 سے بلاول بھٹو زرداری کو شکست ہوگئی اور وہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری این اے 246 سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 39 ہزار 325 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے جب کہ کامیابی تحریک انصاف کے امیدوار شکور شاد کے حصے میں آئی جنہوں نے 52 ہزار 750 ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق دوسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار رہے جنہوں نے 42 ہزار 345 ووٹ حاصل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں