صدر کا نگراں وزیراعظم کو فون، نواز شریف کا علاج یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم کو فون کرکے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو فون کیا گیا، صدر مملکت نے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ آج پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں