چیف جسٹس کے ہنزہ میں علاقائی رقص کی ویڈیو وائرل

ہنزہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار 5 روزہ نجی دورے پر گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں مقامی روایتی رقص کی تقریب میں شرکت کی اور رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روایتی رقص سے محظوظ ہوتے رہے۔

گلگت بلتستان کے عوام نے چیف جسٹس اور ان کی فیملی کو اپنی مہمان نوازی سے خوب متاثر کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں سب سے اچھے اور مہمان نواز لوگ گلگت بلتستان کے ہیں، گلگت بلتستان خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں