کنگنا رناوت کا ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

ممبئی: کنگنا رناوت اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کا خوب چرچا رہتا ہے۔ اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے انڈرورلڈ مافیا کے ہاتھوں اغواءہونے کا ایسا انکشاف کر ڈالا ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں نے 15سال کی عمر میں گھر چھوڑا، میرے باپ نے میری جدوجہد میں ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا اور یہ جدوجہد میں نے اپنے بل پر کی۔ 16سال کی عمر میں مجھے انڈرورلڈ مافیا نے اغواءکر لیا۔ 21سال کی عمر تک میں اپنی زندگی سے تمام ولن نکال چکی تھی۔ ایک نیشنل ایوارڈ جیتنے والی کامیاب اداکارہ بن چکی تھی اور ممبئی شہر کے پوش علاقے باندرہ میں اپنا پہلا گھر خرید چکی تھی۔“

کنگنا کی اس ٹویٹ پر سمرن نامی صارف نے لکھا کہ ”کس طرح کنگنا ہر موضوع کو موڑ کر خود سے متعلق بنا لیتی ہے، اسے لوگوں کی توجہ میں رہنے کا فن کس قدر آتا ہے۔“ورش نامی لڑکی نے لکھا کہ ”میں 21سال کی عمر میں اس اداکارہ کو بہت پسند کرتی تھی لیکن اب یہ خود کو احمق اور غیراہم شخص بنا چکی ہے۔“ی

شاسوی نامی لڑکی نے کہا کہ ”یہ کروڑوں لڑکیوں کے لیے رول ماڈل بن سکتی تھی لیکن اس نے ایک مذاق بننا پسند کیا۔“ ایک صارف نے لکھا کہ ”تمہارے باپ نے 15سال کی عمر میں وہ کچھ دیکھ لیا جو ہم اب جا کر دیکھ رہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں