ٹھاروشاه، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب تالہ بندی، پرامن احتجاج

ٹھاروشاه، نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ ( کاشان غفار خانزادہ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سیپکو سب ڈویژن آفیس میں تالہ بندی کرکے ایک پرامن احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی ریلی چئیرمین غلام سرور سومرو، حنیف سوکا،یونس سومرو، ہاشم سمو، یونس خانزادہ،، دیگر کی قیادت میں سیپکو آفیس سے عوامی پریس کلب ٹھاروشاه تک احتجاجی ریلی نکال کر دہرنا دیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر چیئرمین غلام سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر واپڈا کی نجکاری کی باتیں ہورہی ہیں.

ادارے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ملازمین اور ادارے کے استحصال کے فیصلے کیے جاتے ہیں جو کہ ناقابل مذمت ہے حنیف سوکا خانزادہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کے سالانہ الاؤنس ، تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافہ کیا جائے اس مہنگائی میں ہمارا گزارا مشکل ہوگیاہے. جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے واپڈا ملازمین کے بچوں کو واپڈا میں ملازمتیں دی جائے. واپڈا ملازمین کا استحصال بند کیا جائے بعد ازاں رہنماؤں مزید کہا کہ واپڈا یونین واپڈا ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ہم قائد عبدالطیف نظامی کی قیادت میں ہر ظلم کے خلاف لازمین سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی واپڈا کی نجکاری کو قبول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں