پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے حکم پر نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا۔

وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کاحکم دیا تھا۔ نادرا نے وزارت داخلہ کے 22 مئی کے حکم پر شناختی بلاک کردیا تاہم اب ایک بار پھر وزارتِ داخلہ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کاشناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے بھی شناختی کارڈ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں، سابق صدر 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت کسی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں