نوشہرو فیروز؛ ریلوے کی اراضی سے قبضے مسمار کرنے کے لئے عدالتی حکم نامہ پہنچنے کی اطلاع

نوشہرو فیروز(رانا ندیم انجم)نوشہروفیروز میں ریلوے کی اراضی سے قبضے مسمار کرنے کے لئے عدالتی حکم نامہ پہنچنے کی اطلاع ،محکمہ انہار(آبپاشی)آفس موروکے پاس قبضے واگزار کےلئے آپریشن ذراءع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نوشہرو فیروز ضلع میں پاکستان ریلوے کی اراضی پر قابض لینڈ مافیا سے اراضی واگزار کرنے کا حکم نامہ مقامی عدالت میں پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد لینڈ قبضہ مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے، آج اسٹنٹ کمشنر مورو، مختیار کار مورو،محکمہ بلدیہ، محکمہ انسداد تجاوزات اور محکمہ پولیس نے محکمہ انہار(آبپاشی)آفس مورو کےساتھ قائم تجاوزات ختم کرنے کےلئے آپریشن شروع کردیا اور لوگوں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانا شروع کردیا ہے، افسران کے مطابق کسی کی فرد کی تجاوزات کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں