قیامت کی نشانی؟ خاتون نے سوتیلے بیٹے کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا، پلاسٹک سرجری بھی کروالی

ماسکو : روس کی معروف ’ویٹ لوس انفلوئنسر‘ (Weight-loss influencer)مرینا بالماشیوا نے سوتیلے بیٹے کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا اور پلاسٹک سرجری بھی کروا ڈالی تاکہ اس نئے محبوب کی نظروں میں خود کو زیادہ پرکشش بنا سکے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق مرینا اپنے سابق شوہر کے اس سوتیلے بیٹے کے ساتھ شادی کر چکی ہے اور آئندہ ماہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 35سالہ مرینا نے چند سال قبل 45سالہ الیگزی شیورین کے ساتھ شادی کی تھی مگر پھر اس کے 21سالہ بیٹے ولادی میر ووا پر فریفتہ ہو گئی۔ مرینا نے بتایا ہے کہ وہ اپنے نئے شوہر کے لیے خود کو پرکشش بنانے کے لیے چہرے، گردن اور جسم کے دیگر عوارض کی پلاسٹک سرجری بھی کروا چکی ہے۔ مرینا کے سابق شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مرینا نے اس کے بیٹے کو ورغلا کر ا س کے ساتھ شادی کی۔واضح رہے کہ مرینا نے اپنے پہلے شوہر کے ساتھ مل کر 5بچے گود لیے جس کے بعد اسی شوہر کے بیٹے کے ساتھ تعلق قائم کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں