199

عامر خان نے کینیڈین باکسر کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دیدی

سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 150 پاؤنڈ کیٹگری کے مقابلے میں اپنے کینیڈین حریف فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں (محض 40 سیکنڈ میں) میں ناک آؤٹ کردیا جس پر ریفری نے عامر خان کی فتح کا اعلان کردیا۔

عامر خان نے یہ مقابلہ دو سال کے عرصے کے بعد لڑا ہے۔

قبل ازیں وہ متعدد مسائل کا شکار تھے جس میں ان کے ہاتھ کی سرجری بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں