431

عمران خان نے تیسری شادی کرلی

Spread the love

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی ان کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کرلیا جو کہ بشریٰ مانیکا نامی ان ہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں۔

پی ٹی آئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بھائی بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ یہ نکاح لاہور میں ہوا۔

عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ مانیکا کا تعلق پاک پتن سے ہے۔ تصاویر میں دیکھا جائے تو عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز وہاں موجود نہیں صرف ان کے دو دوست وہاں نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں