عمران خان شادی کرنے میں کھلاڑی لیکن نبھانے میں اناڑی ہیں، ریحام خان

اسلام آباد: ریحام خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شادی کرنے میں کھلاڑی لیکن نبھانے میں اناڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان شادی کرنے میں کھلاڑی لیکن نبھانے میں اناڑی ہیں، خواتین کے معاملے پرعمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اورسمجھ سے بالا ہے سپریم کورٹ نے انہیں صادق اورامین کیسے قرار دیا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ 31 اکتوبر2014 کونکاح ہوا، ایک سال بعد طلاق بھی ٹھیک اسی تاریخ کوہوئی، شادی کا اعلان نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال گیا جب کہ ریحام خان نے دباؤ ڈالنے سے متعلق جلد خاموشی توڑنے کا عندیہ بھی دیا۔
ریحام خان نے خود پر پاکستان تحریک انصاف کے معاملات میں مداخلت کے الزامات کی تردید بھی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی اصول پرنہیں چلتےموقع کی مناسبت سے بیان دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں