کانزفلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے دلکش انداز

کانز: اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں کالے رنگ کے گاؤن میں انتہائی دلکش اورخوبصورت نظرآئیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پراپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر وہ کالے رنگ کے گاؤن میں بے انتہا خوبصورت نظرآئیں۔

کانزریڈ کارپٹ پرانٹری سے چند گھنٹے قبل ماہرہ خان نے ٹوئٹرپراپنی خوشی شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’بارش ہورہی ہے اورمیں نروس ہوں لیکن شاید یہ ایکنشانی ہے، بارش اورمیرا پرانا رشتہ ہے۔‘‘

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرکانزکے دوران لی گئی اپنی تصاویرشیئر کیں جوشیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں