پاکستان کپ کے فائنل میں صہیب مقصود زخمی، اسپتال منتقل

فیصل آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود پاکستان کپ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں فیڈرل ایریاز اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ ٹورنامنٹ کا فائنل ہوا۔ میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی کہ فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین صہیب مقصود چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے اور انہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق چوٹ کے باعث صہیب مقصود کی میچ میں واپسی مشکوک ہوگئی۔ صہیب مقصود فیڈرل ایریاز کے نائب کپتان بھی ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو اس اہم مقابلے میں بڑا دھچکا لگا۔ صہیب مقصود فیڈرل ایریا کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے زخمی ہونے سے ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں