ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2 ‘ کا ٹریلر جاری

بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم نگری میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، مداح ان کی سپر ہٹ فلم باغی کے سیکوئل کا بھی بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ساز ادارے نڈیاڈ والا پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر فلمکا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس بار ڈبل ایکشن کے ساتھ رونی واپس آگیا ہے‘
ٹائیگر شروف نے بھی سوشل میڈیا میں ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور کہا ہے کہ آپ نے پھر ہمیں بلندیوں پر پہنچا دیا ۔

واضح رہے کہ فلم ’باغی ٹو ‘میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جب کہ فلم 30 مارچ 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں