ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف ،محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جب کہ حارث سہیل، عمر امین اور عامر یامین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رومان رئیس کو فٹنس مسائل کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا جب کہ دوسرا میچ 2 اور تیسرا 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں