نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری توانائی، ایم ڈی پیپکو اور ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے شرکت کی اور نگراں وزیراعظم کو شعبہ توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں نگراں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں 28 ہزار 704 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی گنجائش موجود ہے، مئی میں پن بجلی کی پیداوار کم ہو کر 3090 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کئی ڈسٹری بیوشن کمپنیز میں بھاری لاسز پر تشویش کا اظہار کیا اور وزارت توانائی کو خسارے میں کمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں