محمد بن سلمان کی تازہ تصاویر جاری، افواہیں دم توڑ گئیں

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں اور ان کی نئی تصاویر نے افواہوں کو رد کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور روس کے میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل میں شاہی محل پر ہونے والے حملے کے بعد سے محمد بن سلمان منظر عام پر نہیں آئے اور ان کے زخمی یا جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ 28 اپریل کو تفریحی شہر کے افتتاح کے دوران بھی شاہ سلمان کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

تاہم سعودی میڈیا نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تازہ تصاویر جاری کر دیں اور ان تصاویر کے ساتھ ہی ایرانی اور روسی میڈیا میں محمد بن سلمان کی صحت سے متعلق افواہیں غلط ثابت ہو گئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی جاری کردہ تصاویر میں ولی عہد مصری صدر، ابوظہبی اور بحرین کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں جن میں وہ مکمل صحت مند نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں