عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

محمود خان 1972 میں سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی جب کہ انہوں نے 2007 میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں وزیرکھیل رہ چکے ہیں۔
محمود خان ارب پتی نکلے
نامزد وزیراعلی محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں اسپیکر کے فرائض انجام دینے والے اسد قیصر، سابق وزیراعلی پرویز خٹک، وزیرتعلیم عاطف خان اور صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تھے تاہم عمران خان عاطف خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانا چاہتے تھے لیکن پرویز خٹک نے نہ صرف ان کی مخالفت کی بلکہ اس حوالے سے خود محمود خان کا نام بھی دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی نے اب باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا” ایک تبصرہ

  1. پچھلا ہفتے چھپنے والے بورس جانسن کے مضمون میں جس طرح مسلمان خواتین کے لباس کا مزاق اڑایا وہ قابل مزمت تو ہے ہی مگر اس مضمون کو اگر غور سے پڑھیں تو یہ دراصل مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کہ درمیان خلا پیدہ کرنے اوردونوں طرف آگ لگانے کی کوشش ہے۔ ایک طرف تو انہیں نے مسلمان خواتین کی جس طرح تزلیل کی اس سے مسلمانوں کی دلازاری ہوئی۔ دوسری طرف جب وہ یہ کہتے ہیں کہ “میں نقاب پر مکمل پابندی کے خلاف ہوں” تو اس کی وجہ یہ نہیں بتائی کہ یہاں کے قانون کے مطابق یہ ہر خاتون کا حق ہے کہ وہ اپنے منتخب کردہ لباس پہنے۔ بلکہ وجہ یہ بتائی کہ اسے مسلمان اپنےخلاف اٹھنے والا اقدام سمجھیں گے ۔۔۔ یہ کہ اس سے مسائیل پیدہ ہوسکتے ہیں۔۔۔ اور آخر میں یہ تک کہہ دیا کہ اس سے اپنی جانیں قربان کرنے والے بھی پیدہ ہوسکتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے غیر مسلموں کے دل میں بھی مسلمانوں کے خلاف منفی جزبات پیدہ کرنے کوشش کی ہی کہ اگر ہم نے ان کے بارے میں زبان بھی کھولی تو یہ مرنے مارنے پر تیار ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں