شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا

دمشق: شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی باغیوں نے صوبہ ادلیب میں روس کے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہوگیا، راکٹ لگنے کے بعد پائلٹ نے جہاز قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پائلٹ طیارے سے باہر نکل آیا، زمین پر جیٹ طیارے کے پائلٹ اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ مارا گیا۔

شامی باغیوں کی جانب سے فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں طیارے کے جلتے ملبے پر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب واقعے کے بعد روسی حکومت نے علاقے میں بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں 30 باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں