آرمی چیف قمر باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانی سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے بالخصوص افغانستان میں قیام امن اور دو طرفہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں متعین افغانی سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور استحکام لانے کے لیے آرمی چیف قمر باجوہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ایلس ویلز نے بھی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر افغانستان میں کابل حکومت اور طالبان کے مابین فائر بندی اور افغانستان میں دیرپا قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں